گھوپی ناتھ اور پاکستان کی معیشت

پاکستان کی معیشت اور گھوپی ناتھ۔ ۔۔۔

ویب ڈیسک: کیا آپ گھوپی ناتھ کو جانتے ہیں ؟ شاید ہی آپ نے اس سے پہلے ان کا نام بھی سنا ہو، یہ محترمہ ہیں تو امریکی شہری تاہم ان کا اصل تعلق بھارت سے ہے یہاں وہ کولکتہ میں پلی بڑھیں اور اب انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف) کی چیف اکانومسٹ ہیں، وہی آئی ایم ایف جس سے ہم قرض کی مے پی کر” پھرتے ہیں. میر خوار اور کوئی پوچھتا نہیں”۔ بہرحال پاکستان سے آئی ایم ایف کے معاہدے کے بعد سوشل میڈیا پر یہ کہانی سنائی جا رہی ہے کہ ہمارے گورنراسٹیٹ بینک کا مبینہ طور پر اب براہ راست گیتا گھوپی ناتھ کو رپورٹ کریں گے خاص کر اسٹیٹ بینک کے حوالے سے حالیہ قانون سازی کے بعد آئی ایم ایف کی اسٹیٹ بینک کے امور میں مداخلت بڑھنے کے خدشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:  عدالتی معاملات میں مداخلت کے خط پر سپریم کورٹ فل کورٹ میٹنگ طلب

ان خدشات کے مطابق بھارت نے پاکستان کو مشکلات کا شکارکرنے کے لئے عالمی مالیاتی اداروں میں اہم پوزیشنوں پر براجمان اپنے غیر ملکی شہریت کے حامل شہریوں کو ٹاسک سونپا ہوا ہے اور گھوپی ناتھ ان مہروں میں شامل ایک اہم مہرہ ہیں۔

مزید پڑھیں:  بجلی کی پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ