صوابی 79 خواتین بلا مقابلہ منتخب

صوابی میں 79 خواتین بلا مقابلہ منتخب

ویب ڈیسک: صوابی کی نیبر اور ویلج کونسلوں میں 79 خواتین بلامقابلہ منتخب ہوگئیں جبکہ اقلیتی نشستوں پر 2 امیدوار بھی بلامقابلہ کونسلر بن گئے ۔ ضلع میں نیبر اور ویلج کونسلوں کی تعداد 160 ہے اور اب تک ضلع بھر میں جنرل نشستوں پر21،خواتین کی نشستوں پر 79، مزدور کسان کی نشستوں پر انتخاب لڑنے والے 39 اور نوجوانوں کے لئے مخصوص نشستوں پر 57 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔ خواتین نشستوں پر ضلع بھر کی کونسلوں میں صرف 99 سیٹوں پر اب مقابلہ ہوگا۔

مزید پڑھیں:  پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع، اپوزیشن جماعتوں کا شور شرابہ