پاکستان 9 ممالک پر سفری پابندیاں

پاکستان نے مزید 9 ممالک پر سفری پابندیاں عائد کر دیں

ویب ڈیسک: عالمی وبا کورونا وائرس کی نئے ویرینٹ اومیکرون کے سامنے آنے کے بعد پاکستان نے مزید نو ممالک پر سفری پابندیاں عائد کر دیں جس کے بعد سفری پابندی والے ممالک کی تعداد 15 ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کیسربراہ اسد عمر کی سربراہی میں این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں کورونا کی صورتحال، فضائی سفر اور کیٹیگری سی لسٹ کا جائزہ لیا گیا،این سی او سی کے مطابق کروشیا، ہنگری، یوکرین، آئرلینڈ، نیدرلینڈ، سلوونیا، ویتنام، زمبابوے اور پولینڈ کو سی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔ سفری پابندیوں کا فیصلہ وبا کے پھیلاؤ کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  ڈی آئی خان،ہلاک دہشتگردکسٹم اہلکاروں پرحملےمیں ملوث تھے،سی ٹی ڈی

میڈیا رپورٹ کے مطابق کیٹگری سی کے ممالک سے ضروری سفر کی صورت میں استثنٰی کے لیے قائم خصوصی کمیٹی سے استثیٰ کا سرٹیفکیٹ لینا ہوگا۔کیٹگری سی ممالک کی فہرست میں جنوبی افریقہ، یوکرین، کروشیا، ہنگری، نیدرلینڈ اور آئرلینڈ شامل ہیں۔ سلووینہ، ویتنام، پولینڈ، زمبابوے، نمیبیا، لیسوتھو، ایسواتینی اور بوٹسوانا بھی کیٹگری سی ممالک کی فہرست میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان آنے والے تمام مسافروں کے لیے کورونا ویکسین لگوانا بھی لازمی ہو گی، پاکستان کا سفر کرنے والے 6 سال سے زائد عمر کے کے افراد کے لیے پی سی آر ٹیسٹ بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔ مسافروں کے لیے بورڈنگ سے 48 گھنٹے پہلے کیا گیا پی سی آرٹیسٹ دکھانا لازمی ہوگا۔

مزید پڑھیں:  مسنگ پرسنزکامسئلہ ایک رات میں حل ہونےوالانہیں، اعظم نذیر تارڑ

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے 6 ممالک پر سفری پابندیاں عائد کی تھیں جس میں جنوبی افریقہ، موزمبیق، نمیبیا، بوٹسوانا، لیسوتھو اور ایسواٹینی کے ممالک شامل تھے۔ اس کے علاوہ ان ممالک کی فہرست میں ہانگ کانگ بھی شامل ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کورونا کے نئے ویرینٹ نے دنیا کے مختلف ممالک میں لوگوں کو متاثر کرنا شروع کر دیا ہے۔