سری لنکن منیجر کا مکان سیل

مقتول سری لنکن منیجر کا مکان سیل

ویب ڈیسک: تحقیقاتی اداروں نے سیالکوٹ میں پر تشدد ہجوم کے ہاتھوں قتل کیے گئے سری لنکن منیجر کا مکان سیل کر دیاہے۔سری لنکن شہری پاکستان میں 10 سال سے ز ائد عرصے سے رہائش پذیر تھا۔جس فیکٹری میں مارا گیا. وہاں پر گذشتہ 8 سالوں سے کام کر رہا تھا۔

اہل محلہ نے پریانتھا سے متعلق رائے دیتے ہوئے کہا کہ وہ خوش اخلاق شخص تھا. کبھی کسی سے جھگڑا نہیں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پریانتھا لوگوں سے زیادہ میل جول بھی نہیں رکھتا تھا۔ پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے پیا نتھا کے مکان کو سیل کر دیا۔ گذشتہ روز مقتول سری لنکن شہری کی میت ایمبولینس کے ذریعے لاہور پہنچائی گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا تھا. ایمبولینس کے ساتھ ایلیٹ فورس کی دو گاڑیاں بھی سیالکوٹ سے روانہ ہوئیں۔

مزید پڑھیں:  وفاقی کابینہ کا کل ہونے والا اجلاس ملتوی

پنجاب پولیس کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ نعش کو لاہور میں سری لنکن قونصلیٹ کے حوالے کیا جائے گا۔ سری لنکن قونصلیٹ میں ضروری قانونی کارروائی کے بعد لاش کو خصوصی پرواز سے سری لنکا روانہ کیا جائے گا۔ اس حوالے سے مقتول سری لنکن شہری کے بھائی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ انہیں اپنے بھائی کی میت منگل کے روز موصول ہونے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے، مولانا فضل الرحمان