سرفراز احمد کا مایوسی کا اظہار

لوگ اپنے اعمال میں فرشتے ہوں جیسے

ویب ڈیسک: پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز سے ڈراپ ہونے کے بعد اداس ہوگئے ۔ٹویٹر پر سابق کپتان نے ایک شعر شئیر کرکے اپنی اداسی اور مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

سابق کپتان نے شعر ٹویٹ کیا:
کرتے ہیں میری خامیوں کا تذکرہ اس طرح
لوگ اپنے اعمال میں فرشتے ہوں جیسے

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا

اپنی اس مایوسی کا شاعرانہ اظہار کرنے کے بعد سابق کپتان نے ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی۔سرفراز کو آخری بار ڈھاکہ میں بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے ٹی ٹونٹی میچ کے دوران ایکشن میں دیکھا گیا تھا، جس میں انہوں نے 12 گیندوں پر چھے رنز بنائے تھے۔ا دھر اسپنر عماد وسیم اور آل رائونڈر شعیب ملک کو بھی ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ جبکہ فاسٹ بولر حسن علی کو بھی سیریز کے لیے آرام دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی 20 بارش کی نذر