جنید جمشید کی برسی

جنید جمشید کو ہم سے بچھڑے پانچ برس ہوگئے

ویب ڈیسک: ملک کے معروف نعت خواں جنید جمشید کی پانچویں برسی کل منگل 7 دسمبر کو منائی جائے گی ۔ جنید جمشید 3 ستمبر 1964 کوکراچی میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے وائٹل سائز کے نام سے پاپ موسیقی کا بینڈ تشکیل دیا. جس میں بطور گلو کار 1987 میں کیریئر کا آغاز کیا۔ اس بینڈ کی جانب سے ملی نغمہ دل دل پاکستان جاں جاں پاکستان گایا گیا. جس نے عوام میں بے حد مقبولیت حاصل کی۔

مزید پڑھیں:  سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے دوسری کی تصدیق کردی

2004 میں معروف سکالر مولانا طارق جمیل سے ملاقات نے جنید جمشید کی زندگی بدل دی اور گلوکاری میں بے پناہ شہرت کے باوجود ان کا رجحان دینی تعلیمات، درس و تدریس اور حمد و ثنا ء کی طرف ہو گیا۔گلوکار ی کو خیرباد کہہ کر 2005 میں اپنی خوبصورت آواز میں انہو ں نے پہلا نعتیہ البم جلوہ جاناں ریلیز کیا۔ بعد ازاں یہ سلسلہ چلتا رہا۔ انہیں 2007 میں تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔

مزید پڑھیں:  رومانوی کردار ادا کرتے کرتے حقیقی محبت بھی ہو جاتی ہے، نوال سعید

وہ 7 دسمبر 2016 کو چترال سے اسلام آباد جاتے ہوئے حویلیاں کے قریب طیارہ حادثہ میں شہید ہو گئے تھے۔