محکمہ تعلیم وصحت ڈائریکٹر عہدے خالی

محکمہ اعلیٰ تعلیم وصحت میں ڈائریکٹر اور ڈی جی کے عہدے خالی

ویب ڈیسک( پشاور) محکمہ صحت اور محکمہ ہائیر ایجوکیشن میں ڈائریکٹر اور ڈائریکٹر جنرل کے عہدوں پر ڈیڑھ سال سے افسران تعینات نہیں کئے جارہے ہیں. جس کی وجہ سے دونوں محکموں کے ڈائریکٹوریٹ ایڈہاک بنیادوں پر چل رہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن کا گریڈ بیس کا اہم عہدہ ڈیڑھ سال سے خالی اور اس کا اضافی چارج گریڈ انیس کے ایک ایڈیشنل ڈائریکٹر کو دیا گیا ہے.

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا،ایجنڈا جاری

جو ہائیر ایجوکیشن کا یہ اہم عہدہ دیکھ بھال کی بنیاد پر چلا رہے ہیں۔ اس طرح ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ میں ڈیڑھ سال سے زائد عرصہ سے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز کا عہدہ خالی پڑا ہے. جس کا اضافی چارج جنرل کیڈر کے ایک ڈاکٹر کو دیا گیا ہے. ذرائع نے بتایا کہ اہم عہدے خالی ہونے کی وجہ سے عوامی مفاد اور خدمات کے دونوں محکموں کے ڈائریکٹوریٹ کے دفتری امور متاثر ہورہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  فلسطینی جدوجہد کے دفاع اور مظلوم فلسطینی عوام کی آواز بنوں گا، ایردوان