محمد علی سیف مشرق ٹی وی

میگا منصوبوں کی تشہیرکیلئے ہرپلیٹ فارم بروئے کارلائیںگے،بیرسٹرسیف

پشاور (نامہ نگار) وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ مشرق اور خیبر پختونخوا کا ناطہ برسوں پرانا ہے ۔

مشرق کا نام خیبر پختونخوا کی پہچان بن چکا ہے جب بھی مشرق کا ذکر کیا جاتا ہے. تو خیبر پختونخوا کام نام بھی ذہن میں آجاتا ہے ۔مشرق نے پشاور اور خیبر پختونخوا کی تاریخ میں اپنا احسن کردار ادا کیا ہے۔ گزشتہ روز معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے روزنانہ مشرق اور مشرق ٹی وی کا دورہ کیا. اس موقع پر چیف ایڈیٹر سید ایاز بادشاہ سے انہوں نے ملاقات کی۔

مزید پڑھیں:  جامعہ پشاور میں چوری کی بڑھتی وارداتیں، گاڑیوں سے بیٹریاں غائب

بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں صحافتی ادارے کے طور پر مشرق کا نام ہمیشہ یاد رکھا جائیگا صوبے میں جتنے بھی بڑے صحافی ہیں انہیں تیار کرنے اور انہیں صحافت سکھانے میں مشرق نے بطور ادارہ ایک بہترین کردار ادا کیا ہے۔ بیرسٹر محمد علی سیف کو مشرق ٹیلی وژن کا بھی دورہ کرایا گیا. انہوں نے پشاور میں واحد نجی ٹی وی کے ہیڈکوارٹرکے قیام پر مشرق انتظامیہ کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ مشرق اخبار کی طرح مشرق ٹی وی بھی نئی جہت اور نئی روایات ترتیب دے رہا ہے۔ بیرسٹر محمد علی سیف نے مشرق سے بات چیت میں کہا. کہ صوبے میں صحافیوں کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے کالی بھیڑوں کی نشاندہی صحافی اور صحافتی ادارے کریں تو حکومت ان کیخلاف ہر صورت ایکشن لے گی۔

مزید پڑھیں:  بنوں، لین دین تنازعہ پر 2 افراد جاں بحق، راہگیر سمیت 3 افراد زخمی

انہوں نے کہا سوشل میڈیا کا دور شروع ہوچکا ہے اور جلد ہی سوشل میڈیا سب سے اہم ذریعہ بن جائیگا۔ صوبائی حکومت کے میگا پراجیکٹس کی تشہیر کیلئے ہر پلیٹ فارم کو بروئے کار لائیں گے ۔