پشاور میئر شپ الیکشن کمیشن نوٹس

رضوان بنگش،زبیر علی اور نیک زادہ کو الیکشن کمیشن کے نوٹس

ویب ڈیسک: پشاور کی میئر شپ کے لئے مدمقابل تین امیدواروں کو الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے نوٹس بھیج دئیے ۔

نوٹس کے مطابق پشاور سٹی تحصیل کے امیدواروں پاکستان تحریک انصاف کے محمد رضوان بنگش ،جے یو آئی (ف) کے زبیر علی اور مسلم لیگ (ن)کے نیک زادہ کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کے ریجنل دفتر پیش ہونے کا کہا گیا ہے ۔پیش نہ ہونے کی صورت میں ان کے خلاف مزید کارروائی کا نوٹس بھی دیا گیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب، اہم امور پر بحث کی جائیگی

تینوں امیدواروں کو مخصوص حجم سے بڑے پینافیلکس اور بل بورڈز آویزاں کرنے پر نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، تین ارب روپے فنڈز ادویات کیلئے ریلیز کردئے گئے ہیں، سید قاسم علی شاہ