چارلس اور ہیری بات چیت بند

شہزادہ چارلس اور ہیری کے درمیان بات چیت بند

ویب ڈیسک :شہزادہ چارلس کی اپنے بیٹے ہیری کے ساتھ مہینوں سے بات چیت بند ہے ۔برطانوی ذرائع کے مطابق ڈیوک آف سسیکس کی جانب سے شاہی خاندان پر بار بار طنز کرنے کے بعد دونوں باپ بیٹے کے تعلقات نچلی ترین سطح پر آچکے ہیں۔ہیری اور میگھن کے اوپرا کے انٹرویو اور عوامی فرائض سے سبکدوش ہونے کے بعد شاہی خاندان کے مخالف بیانات سے تخت کے وارث کو شہزادہ چارلس کوگہرا صدمہ پہنچاہے۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی

ذرائع نے بتایا کہ شہزادہ چارلس ‘باوقار خاموشی اختیار کر رہے ہیں’ کیونکہ انہیں خدشہ ہے کہ عوامی تقسیم ان کے دور حکومت کو متاثر کر سکتی ہے۔مارچ میں اوپرا ونفری کے ساتھ انٹرویو کے بعد ہیری کے اپنے والد کے ساتھ تعلقات خراب ہوگئے۔ ڈیوک نے کہا کہ اس کے والد نے اس کی مالی مدد روک دی تھی جب اس نے اور میگھن نے امریکہ جانے کے منصوبے کا اعلان کیا تھا اور وہاں ‘بہت زیادہ تکلیف ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی