خزانہ خاتون کا اغوا کا ڈرامہ

خزانہ میں خاتون کا اپنے اور بچوں کے اغوا کا ڈرامہ، شوہرسے تاوان طلب

ویب ڈیسک: (پشاور) خزانہ میں خاتون نے اپنے اور بچوں کے اغوا کا ڈر امہ رچا لیا، سہیلی کے گھر میں چھپ کر موبائل فون پر شوہر کو بچوں کی رہائی کے عوض تاوان طلب کرتی رہی، پولیس نے دوران تفتیش بھانڈ ہ پھوڑ دیا، خاتو ن کو چار بچوں سمیت سہیلی کے گھر سے بازیاب کر کے رپورٹ درج کر لی گئی، مدعی اسماعیل ولد مشر ف ساکن ککڑ گائوں نے رپورٹ درج کرائی کہ اس کی بیوی مسماة (ش) دختر علائو دین دو روز قبل بچوں 10 سالہ امین، 8 سالہ موسیٰ،4 سالہ فاطمہ اور 2 سالہ ابوبکر کو لے کر میکے گئی،

مزید پڑھیں:  لکی مروت، لوڈر رکشہ تیز رفتاری کے باعث الٹ گیا، 4 افراد شدید زخمی

اگلی صبح اس نے موبائل فون پر کال کر کے کہا کہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ ماں کے گھر سے نکل کر نانی کی قبر پر فاتحہ خوانی کیلئے قبرستان چلی گئی جہاں پر نامعلوم مسلح افراد نے اسے اور چاروں بچوں کو اغوا کرکے نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے جورقم کا مطالبہ کر رہے ہیں، پولیس نے تفتیشی ٹیم تشکیل کر مذکورہ نمبر ٹریس کیا تومعلوم ہوا کہ اس کی علاقے میں موجود ہے، پولیس کی ٹیم نے چھاپہ مار کر ماں اور چار بچوں کو با زیاب کرلیا۔

مزید پڑھیں:  جبالیہ اور نصیرت کیمپوں پر اسرائیلی بمباری، 56 سے زائد فلسطینی شہید