مقررہ سائز تجاوز بینرز ہٹا دیئے

مقررہ سائز سے تجاوز پر 50 سے زائد بینرز ہٹا دیئے گئے

ویب ڈیسک: (پشاور) ٹائون ٹو پشاور کے مقررہ سائز سے بڑے 50 سے زائد بل بورڈز اور پینافلکس اتار دیئے جبکہ امیدواروں کو مستقبل میں خلاف ورزی نہ کرنے کی ہدایت کردی گئی، ریگولیشن آفیسر ذوالحجہ الیاس کی سربراہی میں ٹائون ٹو عملہ نے ورسک روڈ اور چارسدہ روڈ سمیت مختلف مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے تمام دیوہیکل بل بورڈز اور پینافلکس ہٹا دیئے، اس موقع پر بجلی کے کھمبوں اور پولز پر لگائے گئے بینرز بھی ہٹا کر ضبط کرلئے گئے ٹائون ٹو انتظامیہ کے مطابق کارروائی الیکشن مانیٹرنگ آفیسر پشاور کی ہدایات کی روشنی میں کی گئی، تمام امیدواروں پر واضح کر دیا گیا ہے کہ وہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہ کریں بصورت دیگر الیکشن ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف کا جمعہ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان