عاصم نے ہانیہ کو ایکسٹرا قرار

عاصم اظہر نے ہانیہ عامر کو ایکسٹرا قرار دے دیا

ویب ڈیسک: پاکستانی معروف گلوکار عاصم اظہر نے معروف اداکارہ ہانیہ عامر کو ایکسٹرا قرار دیدیا۔ گلوکار عاصم اظہر آج کل ملک کے بڑے شہروں میں کنسرٹ کر رہے ہیں. اور ان کے مداح ان کی لائیو پرفارمنس سے کافی محظوظ بھی ہو رہے ہیں۔ گزشتہ روز بھی عاصم اظہر کی جانب سے پنجاب کے شہر ملتان میں میوزک کنسرٹ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار بادشاہ کیساتھ نئی ویڈیو وائرل

اس کنسرٹ کے دوران عاصم اظہر کے مداحوں کی جانب سے عاصم اظہر کی سابق گرل فرینڈ ہانیہ عامر کے نام کے خوب نعرے لگائے گئے۔اس لمحے کی وائرل ہوتی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے. کہ ہانیہ عامر کا نام سن کے عاصم اظہر کا موڈ آف ہو گیا ہے۔ عاصم اظہر نے پہلے اِن نعروں کو نظر انداز کیا اور بعد میں کنسرٹ میں موجود مداحوں سے کہا کہ دیکھو یار جو ایکسٹرا(اضافی)نام لے گا ناں تو پھر مزا نہیں آئے گا۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار بادشاہ کیساتھ نئی ویڈیو وائرل