حبا بخاری نے منگنی کرلی

حبا بخاری اور آریز احمد نے منگنی کرلی

ویب ڈیسک: پاکستانی اداکارہ حبا بخاری نے منگنی کر لی جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر کیا۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ حبا بخاری نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی منگنی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی منگنی اداکار آریز احمد کے ساتھ ہوئی ہے۔

حبا بخاری نے سوشل میڈیا پر اپنے رشتے کے حوالے سے اظہار خیال کیا اور آریز احمد سے اپنی بے پناہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انشا اللہ ہماری قربتوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

اداکارہ نے آریز احمد کے ساتھ اپنے رشتے کا خوبصورت الفاظ میں اظہار کیا۔

دوسری جانب اداکار آریز احمد نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اداکارہ حبا بخاری کے ساتھ اپنے رشتے کا اعلان کیا۔ انہوں نے حبا بخاری کے ساتھ اپنے نئے رشتے اور محبت کو ایک معجزہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جلد ہی شادی کے حوالے سے بھی اشارہ دیا ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ نے 6 تصاویر کے مکمل پوسٹر کو پوسٹ کیا ہے. اور پہلی تصویر کے ساتھ اداکار آریز احمد اور اپنے نئے رشتے کا اعلان کیا۔

اداکارہ حبا خاری پہلے بھی آریز احمد سے بطور اداکار اپنے جذبات کا اظہار کرچکی ہیں. جبکہ دونوں اکثر ڈراموں میں ایک ساتھ نظر آتے ہیں۔