شوکت ترین کے کاغذات چیلنج

شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی الیکشن ٹربیونل میں چیلنج

خیبرپختونخوا سے سینٹ کی خالی نشست پر انتخاب کے لئیے حکومتی امیدوار اور مشیر خزانہ شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کر دیئے گئے ہیں۔ شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی کو اے این پی کے امیدوار شوکت امیر زادہ نے چیلنج کردیا۔ درخواست میں کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے فیصلے کو کلعدم قراردینے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخوست گزار کا موقف ہے کہ شوکت ترین مردان کے رہائشی نہیں ہیں اور نہ ہی الیکٹورل رول میں رجسٹرڈ ہیں۔ کاغذات نامزدگی کے ساتھ جو الیکٹورل رول جمع ہے وہ بھی سرٹیفائیڈ نہیں ہے۔ شوکت ترین مردان کے ووٹرہی نہیں تو کیسے اس حلقے سے سینٹ کی سیٹ پرالیکشن لڑسکتے ہیں؟ درخواست گزار کا موقف۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان سے 7جنرل ،2خواتین نشستوں پر سینیٹرز بلا مقابلہ منتخب