پشاور گھنٹہ گھر گندگی کے ڈھیر

پشاور کا تاریخی گھنٹہ گھر مچھلی منڈی اور گندگی کے ڈھیر میں تبدیل

پشاور کے تاریخی مقام گھنٹہ گھر کی تاریخی حیثیت ماند پڑگئی، مچھلی فروشوں نے تاریخی مقام کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا ہے۔ جبکہ انتظامیہ کی جانب سے اس کے تحفظ کے لئیے سنجیدگی نہیں دکھاَئی جا رہی ہے۔ گھنٹہ گھر کے وسط میں قائم مچھلی منڈی نے اس مقام کوگندگی کا ڈھیر بنا دیا ہے جہاں ہر وقت مچھلیوں کے گند سے اٹھنے والے تعفن کی وجہ سے یہاں سے گزرنا محال ہو گیا ہے۔ کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جانے والا ہیرٹیج ٹریل بھی کچھ ہی عرصہ میں مچھلی منڈی کی وجہ سے تباہ ہو گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا، خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات 21 اپریل کو ہوں گے

گھنٹہ گھر جس کی اپنی تاریخی حیثیت ہے اب اس مقام کو لوگ مچھلی منڈی کے نام سے جاننے لگے ہیں۔ تاریخی مقام کے تحفظ کے لیئے کچھ عرصہ قبل انتظامیہ نے مچھلی فروشوں کو دکانوں کے اندر شیشے لگانے کا کہا تھا تاکہ دکانوں کا گند باہر نہ آئے لیکن کچھ ہی عرصہ بعد دکانداروں نے شیشے ہٹا دیئے۔ بار بار نوٹس میں لانے کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے کارروائی نہیں کی جا رہی۔ مقامی لوگوں نے الزام لگایا ہے کہ انتظامیہ میں موجود چند افراد کو باقاعدہ دکانداروں اور ہتھ ریڑھی والوں کی جانب سے ماہواری دی جاتی ہے۔ یہی وجہ ہےکہ ان کے خلاف کارروائی نہیں کی جا رہی۔

مزید پڑھیں:  ڈی ایچ اوز اور ایم ایس کو اجازت لے کر ڈیوٹی سٹیشن چھوڑنے کی ہدایات