ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان پر کراچی پہنچ گئی

ویب ڈیسک : ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان پر کراچی پہنچ گئی۔جمعرات کو مہمان ٹیم دبئی کے راستے کراچی پہنچی۔

اس موقع پر سیکوریٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے،مقامی ہوٹل آمد پر کوویڈ19 ٹیسٹ کے بعدکھلاڑی اور آفیشلز ایک دن کیلئے قرنطینہ کریں گے،جمعہ کو نیشنل اسٹیڈیم میں پہلا پریکٹس سیشن ہوگا۔ سیریز 13 تا 22 دسمبر نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔ تین ٹی ٹوئنٹی میچز اور اتنے ہی آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ میچز ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹاکرا کل ہوگا

ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ویسٹ انڈیز کی قیادت نکولس پوران کریں گے جبکہ ون ڈے میچز میں شائی ہوپ کپتان کی ذمہ داری ادا کریں گے۔کیرون پولارڈ انجری کے سبب سیریز سے دستبردار ہوگئے تھے۔ ٹی ٹوئنٹی میں ان کی جگہ رومان پاول اور ون ڈے میں ڈیورنڈ تھامس کو شامل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا