پاکستان کی پہلی پلاسٹک کی سڑک

پلاسٹک سے بننے والی پاکستان کی پہلی سڑک کے چرچے

اسلام آباد (مشرق نیوز) وقاقی دارلحکومت اسلام آباد میں پلاسٹک سے ملک کی پہلی سڑک بنا دی گئی۔ وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے پلاسٹک سے بننے والی پہلی سڑک کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں پلاسٹک سے ملک کی پہلی سڑک بنائی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ سڑک 8 سے 10 ٹن استعمال شدہ پلاسٹک سے تعمیر کی گئی ہے۔ پلاسٹک کی پہلی سڑک اسلام آباد کے اتاترک ایوینیو پر بنائی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست بحال