کترینہ اور وکی کی شادی ہوگئی

کترینہ کیف اور وکی شادی کے بندھن میں بندھ گئے

ویب ڈیسک : بالی ووڈ کی بار بی ڈول کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ دولہا اور دلہن نے شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ہیں. جو خوب وائرل ہو رہی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی تقریب راجستھان کے شہر مادھوپور میں سکس سینسز فورٹ میں ہوئی جہاں دولہا دلہن نے ہندو مذہب کے مطابق سات پھیرے لیے۔

دولہا وکی کوشل اور دلہن کترینہ کیف نے اپنے اپنے انسٹاگرام اکائونٹس سے تصاویر شیئر کر کے شادی کی تصدیق کردی ہے۔

شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر

دولہا اور دلہن نے انسٹاگرام پر تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے ایک جیسا پیغام لکھا کہ ہمارے دلوں میں صرف محبت اور شکر گزاری ہے ہر اس چیز کے لیے جو ہمیں اس لمحے تک لے آئی۔ ہم اس نئے سفر کا آغاز کر رہے ہیں. جس میں آپ کی محبتوں اور دعاں کے خواہاں ہیں۔

سوشل میڈیا پر کترینہ اور وکی کوشل کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے پر تبصرے شروع ہوگئے ہیں۔ دونوں فنکاروں کی جانب سے شادی کو ہر ممکن حد تک خفیہ رکھا گیا تاہم وقتاً فوقتاً شادی کے مقام سے لے کر دولہا دلہن کی تیاری سے متعلق تمام تفصیلات سامنے آتی رہیں۔ شادی کی تقریب میں قریبی رشتے داروں، دوستوں اور بالی ووڈ کی کچھ شخصیات نے شرکت کی جن کی تفصیل آنا باقی ہے. تاہم کترینہ کے سب سے پرانے دوست سلمان خان نے اس شادی میں شرکت نہیں کی۔ سلمان خان کی بہن نے کہا کہ ہمیں کترینہ کی طرف سے کوئی دعوت نامہ موصول نہیں ہوا، کترینہ نے شادی میں بلایا ہی نہیں تو کیسے جاتے۔

خیال رہے کہ پچھلے کئی ماہ سے بھارتی میڈیا میں یہ خبریں مسلسل گردش کرتی رہیں کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل رواں سال کے آخر تک شادی کر لیں گے تاہم دونوں فنکاروں کی جانب سے اس کی تردید کی جاتی رہی۔ پچھلے ایک ماہ سے جب بھارتی میڈیا نے دسمبر میں شادی کے دعوے کئے تو دونوں بالی ووڈ ستاروں نے خاموشی طاری رکھی۔