بی آر ٹی روٹس ویگنوں بند

بی آر ٹی روٹس پر چلنے والی بس اور ویگنوں کو بند کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک : وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان اور وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا کی ہدایات پر کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر صدارت پشاور اور خصوصا جی ٹی روڈ یونیورسٹی روڈ اور پشاور صدر میں ٹریفک جام کی وجوہات معلوم کرنے اور ٹریفک کی روانی میں بہتری لانے کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا ۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں تیز بارشیں، 32 افراد جاں بحق، 41 زخمی ، 160 گھر زمین بوس

اجلاس میں سیکرٹری آر ٹی اے طارق حسن ،ایس ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹر فضل احمد جان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشاور محمد عمران، چیف ایگزیکٹیو ٹرانس پشاور فیاض خان، ڈائریکٹر پی ڈی اے عبدالغفور خان اور دیگر انتظامی افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں پشاور اور خصوصا بی آر ٹی روٹس پر ٹریفک جام کی وجوہات بارے تفصیلی گفتگو کی گئی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بی آر ٹی روٹس پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے باقی ماندہ بسوں اور ویگنوں جن کو ابھی تک ٹرانس پشاور کی جانب سے معاوضہ نہیں ملا اور وہ ابھی تک روٹس پر چل رہی ہیں ان کو فوری طور پر بند کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  پنجاب حکومت عوام کو صحت کارڈ جیسا منصوبہ نہ دے سکی، بیرسٹر سیف