درہ آدم خیل بارود ذخیرہ برآمد

درہ آدم خیل میں زیر زمین چھپائے گئے گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد

ویب ڈیسک :کوہاٹ کے قبائلی سب ڈویژن درہ آدم خیل میں تخریب کاری کا خطرناک منصوبہ ناکا م بنا دیا گیا ۔ مقامی پولیس کے زیر زمین چھپائے گئے گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ بر آمد کرکے دھماکہ کے ذریعے تباہ کر دیا ہے ۔

مقامی پولیس کی انفارمیشن بیسڈ کا روائی میں گولہ بارود بوستی خیل کے پہاڑی علاقے سے برآمد کی گئی، برآمد بارودی مواد میں 14 مارٹر گولے اور مارٹر گن شامل ہیں تفصیلات کے مطابق کوہاٹ پولیس کو خفیہ زرائع سے اطلاع ملی کہ قبائلی سب ڈویژن درہ آدم خیل کے علاقہ بستی خیل میں نامعلوم تخریب کاروں نے زیر زمین گولہ بارود کی ایک کھیپ چھپا رکھی ہے جو تخریب کاری کے کسی خطرناک منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے استعمال کی جاسکتی ہے ۔ مقامی پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کرلیا جس نے زیر زمین چھپائے گئے گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ بر آمد کرلیا اور بعد ازاں بر آ مد ہونیوالے گولہ بارود کو محفوظ مقام پر منتقل کرکے زیر زمین دھماکہ کے ذریعے تباہ کر دیا گیا ۔ برآمد ہونیوالے گولہ بارود میں 14مارٹر گولے اور مارٹر گن شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، شادی کی تقریب میں فائرنگ، 6 افراد جاں بحق