نفل بیٹھ کر پڑھنے پر ثواب

نفل بیٹھ کر پڑھنے پر آدھا ثواب ہے ؟

سوال : بلا عذر نفل نماز بیٹھ کر پڑھنے سے نماز کے ثواب میں کمی تو واقع نہیں ہوتی؟

جواب : نفل نماز بغیر عذر کے بھی بیٹھ کر پڑھنا جائز ہے اور اس صورت میں اجر نصف ملے گا۔ محمد صلّی اللہ علیہ وآلہِ وسلم نے فرمایا جس نے کھڑے ہو کر (نفل)نماز پڑھی تو یہ افضل ہے. اور جس نے بیٹھ کر پڑھی تو اس کو کھڑے ہونے والے کی نسبت نصف اجرملے گا (ابن ماجہ کتاب الصلوۃ)