چیئرمین رمیز راجا کپتان بااختیار بنایا

میں نے کرکٹ کی بہتری کیلئے کپتان کو بااختیار بنایا

ویب ڈیسک :پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا نے کہا ہے کہ میں نے کرکٹ کی بہتری کیلئے کپتان کو بااختیار بنایا ہے. باندھ کر نہیں رکھا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم نے کپتان کو اس کی مرضی کے فیصلے کرنے دیئے صرف یہی کہا فائٹ کرنی ہے،ہم پاکستان کرکٹ کو اوپر لیکر جانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کیخلاف شاندار کارکردگی دکھائی ہے۔رمیز راجہ نے کہا کہ بنگلہ دیش کو اس کی سرزمین پر ہرانا آسان نہیں تھا. بنگلہ دیش نے حال ہی میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ ٹیم کو ہرایا تھا۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹاکرا کل ہوگا

پی ایس ایل سے متعلق انہوں نے کہا کہ ہم پی ایس ایل کو میگا ایونٹ بنانا چاہتے ہیں. پی ایس ایل 7 میں فین زون بنائینگے، اسٹیڈیم کے باہر بنائے جانیوالے فین زون سے ایک کمنٹریٹر بھی تلاش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ معیاری پچز پاکستان میں بنوائیں. جس کے لیے ایک کمپنی سے بات چیت چل رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا