سی این جی سٹیشنز

مردان میں سی این جی سٹیشنز 8 سے سہ پہر 4 بجے تک کھولنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک :کمشنر مردان ڈویژن سید عبد الجبار شاہ نے کہا ہے کہ گھریلو صارفین کو گیس کی بلا تعطل دستیابی کو ہر صورت یقینی بنانے اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایات کی روشنی میں تمام دستیاب وسائل کو بھر پور انداز میں استعمال کیا جائیگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ایس این جی پی ایل مردان ریجن اور سی این جی ایسوسی ایشن مردان و صوابی کے ہمراہ منعقدہ اجلاس کے دوران کیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ عارف، ڈپٹی کمشنر صوابی ثنا ء اللہ، ریجنل منیجر ایس این جی پی ایل مردان ریجن وقاص شنواری، سی این جی ایسوسی ایشن ضلع مردان و صوابی کے عہدیداران، محکمہ سوئی گیس اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و اہلکاران اس موقع پر موجود تھے۔

مزید پڑھیں:  بجلی چوری اور اوور بلنگ، ایف ائی اے کی چھاپہ مار ٹیموں کی سیکورٹی کا مطالبہ

ریجنل منیجر ایس این جی پی ایل وقاص شنواری نے اجلاس کوبریفنگ دی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مردان ریجن میں آج سے صبح 8بجے سے سہ پہر 4بجے تک تمام سی این جی سٹیشنز کھلے رہیں گے اور بقایا اوقات میں گھریلو صارفین کی سہولت کی خاطر تمام سی این جی سٹیشنز بند رہیں گے تاکہ صارفین کو بلاتعطل گیس سپلائی ممکن بنائی جاسکے۔ اس فیصلے کو سی این جی ایسوسی ایشنز نے تسلیم کیا۔ اس بارے 29دسمبر کو ایک جائزہ اجلاس کمشنر مردان نے اپنے دفتر میں طلب کیا، جس میں آئندہ کے لئے لائحہ عمل طے کیا جائیگا

مزید پڑھیں:  بنوں، ایم ٹی آئی میں بڑے پیمانے پر تبادلے، ڈاکٹر محمد اکرم ڈائریکٹر ہاسپٹل مقرر