عدت

قبل رخصتی شوہر فوت ہو تو عدت کہاں گزارے

سوال: ایک لڑکی کا نکاح ہوا، لیکن رخصتی سے پہلے، اس لڑکی کے شوہر کا انتقال ہو گیا، تو اب پوچھنا یہ ہے کہ اس لڑکی پر عدت گزارنا ضروری ہے یا نہیں؟ اگر ضروری ہے تو عدّت خاوند کے گھر گزارے گی یا والد کے گھر گزارے گی؟

جواب: بطور تمہید یہ بات ذہن نشین کر لینی چاہیے کہ جب کسی عورت کا نکاح ہو جائے ، اور پھر اس کا شوہر انتقال کر جائے، تو اس عورت پر عدت گزارنا ضروری ہے، چاہے رخصتی ہوئی ہو یا نہ ہوئی ہو۔ اب ذکر کردہ مسئلہ میں چونکہ لڑکی کا صرف نکاح ہوا ہے اور رخصتی نہیں ہوئی اور شوہر کے انتقال کے وقت مذکورہ لڑکی اپنے والدین کے گھر رہائش پذیر تھی ، تو اس لڑکی پر عدت اپنے والد کے گھر میں گزارنا ضروری ہے۔ (بدائع الصنائع ، کتاب الطلاق، ٣/٣٠٤(