امام

امام کا کسی مقتدی کی نماز کی نیت نہ کرنا

سوال: اگر کوئی امام نماز پڑھاتے وقت کسی خاص مقتدی کے بارے میںنیت کرے ، کہ میںاس کی نماز کی نیت نہیں کرتا، تو آیا اس مقتدی کی اس امام کے پیچھے یہ نماز ہو جائے گی یا نہیں؟
جواب: ذکر کردہ صورت میں مخصوص مقتدی کی نماز اس امام کے پیچھے ہو جائے گی ، لیکن ایک شرط کے ساتھ کہ اس مقتدی نے مذکورہ امام کی اقتداء کی نیت کی ہو، اور امام کا اس معین مقتدی کے حق میں امامت کی نیت نہ کرنا ، کوئی مضر نہیں۔ (فتاویٰ قاضی خان، باب افتتاح الصلاة ، ١/٨٠)