پولیو ٹیم پر حملہ

ٹانک میں پولیو ٹیم پر حملہ 1 سیکیورٹی اہلکار شہید، 1 زخمی

ویب ڈیسک :صوبہ خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع ٹانک میں پولیو ٹیم پر حملے میں سیکیورٹی پر مامور ایک اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق گاں چھدرڑ میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے پولیو سیکیورٹی ٹیم پر حملہ کیا اور پولیس و ایف سی اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جب کہ شہید اہلکار اور زخمی کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ڈی پی او ٹانک سجاد احمد نے بتایا کہ حملہ آور فرار ہوگئے ہیں، جن کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  جمرود، ایم این اے حاجی اقبال آفریدی کو قومی اسمبلی میں داخل ہونے سے رک دیا گیا
مزید پڑھیں:  لکی مروت، شادی کی تقریب میں فائرنگ، 6 افراد جاں بحق

واضح رہے کہ گزشتہ جمعہ کے روز جی ایچ کیو کی ٹیم نے پولیو کے فارنرز حکام کے ہمراہ مذکورہ علاقے کا دورہ کیا تھا، اور اسی روز ٹانک کے گنجان آباد علاقے سے 4 کلو وزنی بم بھی برآمد ہوا تھا جسے پولیس نے ناکارہ بنایا تھا۔