پولیو ٹیم پر دوسرے روز حملہ

ٹانک: پولیو ٹیم پر دوسرے روز حملہ، پولیس اہلکار شہید

ویب ڈیسک: ٹانک کے گاؤں شادہ گرہ میں دہشت گردوں نے پولیو ٹیم پر حملہ کردیا، اور فائرنگ کے نتیجے میں ڈیوٹی پر مامور پولیس کانسٹیبل نذیر احمد شہید ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی. اور شہید اہلکار کی نعش اسپتال منتقل کردی، جب کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

واضح رہے پولیو مہم کے آج تیسرے روز پولیو ٹیم پر یہ دوسراحملہ ہے. گزشتہ روز بھی اس ضلع کے گاؤں چھدرڑ میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے پولیو سیکیورٹی ٹیم پر حملہ کیا. جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا تھا۔

مزید دیکھیں :   ڈبلیو ایس ایس پی ملازمین کی ہڑتال جاری،شہر میں گندگی کے ڈھیر