بلدیاتی انتخابات دوسرا مرحلہ تاخیر

خیبر پختو نخوا میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ تاخیر کا شکار

ویب ڈیسک(پشاور) خیبر پختونخوا کے 18 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ تاخیرکا شکار ہوگیا. الیکشن کمیشن کی جانب سے دوسرے مرحلے کے انتخابات کیلئے اعلان کردہ 16جنوری کو اب انتخابات نہیں ہوسکیں گے ۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے 25 اکتوبر کو پہلے 17 اضلاع میں مرحلے کیلئے بلدیاتی انتخابات کیلئے شیڈول جاری کیا گیا تھا جس میں 19دسمبر کو پولنگ کا دن مقرر ہے اور اسی تسلسل کے تحت دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کیلئے 21 نومبر کو شیڈول جاری کیا جانا تھا جس میں کاغذات نامزدگی کے حصول، ریٹرننگ آفیسرز کے پاس کاغذات جمع کرانے، امیدواروں کی پہلی فہرست آویزاں کرنے، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ،امیدواروں کے الیکشن کمیشن کے فیصلوں کیخلاف اپیل ،اپیلوں پر فیصلہ ،امیدواروں کی دوسری فہرست آویزاں کرنے اور کاغذات واپسی سمیت انتخابی نشانات کے الاٹمنٹ کیلئے 23روز درکار ہیں

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر کل لاہور اور کراچی کا دورہ کریں گے

جس کے بعد تقریبا 22 روز انتخابی مہم چلانے کیلئے امیدواروں کو دیئے جائیں گے. تاہم اگر 16 جنوری کی تاریخ پر پولنگ کا جائزہ لیاجائے تو اس وقت 16جنوری تک صرف اور صرف 33 روز باقی ہے اور 33روز میں یہ تمام عمل مکمل نہیں کیا جاسکتا جس کے باعث بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ تاخیر کا شکار ہوگیا ہے ترجمان الیکشن کمیشن سہیل احمد کے مطابق شیڈول جاری کرنا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے اور جب الیکشن کمیشن درست سمجھے گا وہ شیڈول جاری کردیگا. صوبائی الیکشن کمیشن اس وقت پہلے مرحلے کے انتخابات میں مصروف ہے. جب اس کیلئے پولنگ ہو جائیگی تب صوبائی الیکشن کمیشن اس حوالے سے بھی مرکز سے بات کریگا۔

مزید پڑھیں:  اسد قیصر نے بانی پی ٹی آئی کے جلد جیل سے باہر آنے کی نوید سنا دی