سی این جی بحران لمبی قطاریں

سی این جی بحران شدید، سٹیشنز پر لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں

ویب ڈیسک : پشاور میں سی این جی بحران شدت اختیار کرگیا سی این جی سٹیشنز پر لمبی لمبی قطاروں کے باعث شہریوں کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے جبکہ رشکہ اور ٹیکسی ڈرائیوروں نے کرائے بھی خود ساختہ طور پر بڑھا دیئے ہیں ۔

حکومت کی جانب سے صرف دن کے اوقات میں سی این جی کی فراہمی کی جا رہی ہے جس کے باعث سی این جی سٹیشنز پر گاڑیوں کا رش بڑھ گیا ہے پشاور کے مختلف سی این جی سٹیشنز پر گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں کھڑی ہونا معمول بن گیا ہے جبکہ ان قطاروں کی وجہ سے سڑک پر ٹریفک کے بہائو میں بھی خلل پڑرہا ہے شہریوں کے مطابق رکشہ اور ٹیکسی ڈرائیوروں سمیت پبلک ٹرانسپورٹ کے سی این جی بندش کے باعث کرایوں میں بھی خود ساختہ اضافہ کردیا ہے جس کی روک تھام کیلئے کوئی طریقہ کار ہی موجود نہیں ہے ۔

مزید پڑھیں:  ملک کو حالیہ سیاسی بحران سے نکالنا ہوگا، صدر مملکت
مزید پڑھیں:  سعودی سرمایہ کاری ،منصوبوں کی نگرانی خود کروں گا:وزیراعظم

دوسری جانب ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ اتنے مختصر وقت میں زیادہ گاڑیوں کو سی این جی دینا مشکل ہوتا ہے اور دیگر گاڑیوں کی طرح پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیاں بھی قطاروں میں کھڑی رہتی ہیں جس سے ان کی مزدوری بری طرح متاثر ہو رہی ہے ٹرانسپورٹرز نے مطالبہ کیا ہے کہ سی این جی سٹیشنز کے اوقات میں اضافہ کیا جائے تاکہ عوام کی مشکلات کم ہو سکے۔