ساس بہو بلدیاتی الیکشن میں امیدوار

ساس بہو بلدیاتی الیکشن میں امیدوار بن گئیں

ویب ڈیسک : خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند کے ایک گھر سے ساس بہو بلدیاتی الیکشن میں امیدوار بن گئی ہیں ۔فاٹا انضمام کے بعد ضلع مہمند میں پہلی بار بلدیاتی انتخابات میں مرد امیدواروں کے ساتھ خواتین بھی الیکشن میں بھرپور حصہ لے رہی ہیں. ساس اور بہو دو الگ الگ ویلج کونسلز سے خواتین کی نشستوں پر الیکشن لڑ رہی ہیں۔ یہ دونوں خواتین گھر گھر جا کر بھر پور انتخابی مہم چلا رہی ہیں۔ ویلج کونسل ترکزئی 3 سے عوامی نیشنل پارٹی کی .اْمیدوار 65 سالہ دنیا بی بی ساس بھی ہیں

مزید پڑھیں:  دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں، پاکستان سے تعاون جاری رہے گا، چین

اور ان کا مشن معاشرے کے کمزور طبقے کے مسائل حل کرنا ہے۔ 4 بچوں کی ماں 35 سالہ رابعہ بی بی اس گھرانے کی بہو ہیں اور وہ ویلج کونسل ترکزئی 2 سے آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں حصہ لینے کا مقصد مسائل و مشکلات سے پریشان خواتین کے حقوق کیلئے آواز اْٹھانا ہے۔ دونوں ساس بہو انتخابی مہم میں بھی ایک دوسرے کی مدد کرتی ہیں. اور کھانا پکانے، برتن دھونے اور دیگرگھر کے کاموں میں ایک دوسر ے کا ہاتھ بٹاتی ہیں۔ بلدیاتی انتخابات میں ضلع مہمند کے 65 ویلیج کونسلز سے 155 خواتین اْمیدوار میدان میں ہیں ۔

مزید پڑھیں:  24 اہم افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری