پولنگ سٹیشنز قائم

بلدیاتی الیکشن،پشاور میں 19 لاکھ ووٹرز،1240 پولنگ سٹیشنز قائم

ویب ڈیسک(پشاور) بلدیاتی انتخابات کیلئے پشاور میں ایک ہزار 240پولنگ سٹیشنز قائم کئے جائینگے جبکہ 19دسمبر کو بلدیاتی انتخابات میں 19لاکھ 18ہزار 587ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے ۔

الیکشن کمیشن خیبر پختونخوا کے مطابق پشاورکی کل آبادی 42 لاکھ 56 ہزار 816 ہے جبکہ کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 19 لاکھ 18 ہزار 587 ہے پشاورمیں مرد ووٹرز کی تعداد 10 لاکھ 78 ہزار 106 اورخواتین ووٹرز کی تعداد 8 لاکھ 40 ہزار 323 ہے بلدیاتی انتخابات کیلئے پشاور میں 1 ہزار 240 پولنگ اسٹیشنز بنائے جائیں گے مردوں کے لیے 677 اورخواتین کے لیے 529 پولنگ اسٹیشنز ہوں گے اسی طرح پشاور میں 34 پولنگ اسٹیشنز مشترکہ ہوں گے ۔ پولنگ کے لیے 4 ہزار 368 پولنگ بوتھ قائم کیے جائیں گے ضلع پشاور بھر میں ویلج اور نیبرہڈ کونسلز کی تعداد 357 ہے جن میں ویلج کونسلز کی تعداد 229 اور نیبرہڈ کونسلز کی تعداد 128 ہے ۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سٹی تحصیل سے جیتنے والے امیدوار مئیر کہلائے گا پشاور سٹی تحصیل میں 9 ویلیج اور121 نیبر ہڈ کونسلزہیں سٹی تحصیل میں کل آبادی 18 لاکھ 78 ہزار 562 ہے جن میں کل ووٹرز کی تعداد 8 لاکھ 80 ہزار تین ہے سٹی تحصیل میں مرد ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 92 ہزار 885 اورخواتین ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 87 ہزار 118 ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق سٹی تحصیل میں 521 پولنگ اسٹیشنز ہوں گے تحصیل متھرا کی آبادی 4 لاکھ 15 ہزار 55 نفوس پر مشتمل ہے،

مزید پڑھیں:  وفاقی دارالحکومت پشاور سمیت دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

متھرا تحصیل میں 1 نیبر ہڈ اور53 ویلیج کونسلز ہیں متھرا میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 83 ہزار 35 ہے تحصیل متھرا میں مرد ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 16 ہزار 708جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 91 ہزار 627 ہے تحصیل متھرا میں 153 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے جائینگے تحصیل شاہ عالم کی کل آبادی 4 لاکھ 54 ہزار 950 ہے تحصیل شاہ عالم میں 41 ویلج اور 2 نیبر ہڈ کونسلز ہیں شاہ عالم تحصیل میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 92 ہزار 674 ہے تحصیل میں مرد ووٹرز کی تعدد 1 لاکھ 8 ہزار 790 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 83 ہزار 997 ہے تحصیل شاہ عالم میں 135 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔ تحصیل چمکنی کی آبادی 5 لاکھ 34 ہزار 62 نفوس پر مشتمل ہے چمکنی تحصیل میں 42 ویلج اور4 نیبر ہڈ کونسلز ہیں تحصیل میں کل ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 33 ہزار 704 ہے تحصیل چمکنی میں مرد ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 29 ہزار 901اور خواتین ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 3 ہزار 532 ہے تحصیل چمکنی میں 151 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  داعش کا ماسکو پر حملہ کرنا ناقابل یقین ہے، ترجمان روسی وزارت خارجہ

تحصیل بڈھ بیر کی کل آبادی 4 لاکھ 31 ہزار 149 ہے تحصیل بڈھ بیر میں 37 ویلج کونسلز ہیں تحصیل بڈھ بیر میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 86 ہزار 737 ہے تحصیل میں خواتین ووٹرز کی تعداد 79 ہزار 417 اورمرد ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 7 ہزار 320 ہے تحصیل بڈھ بیر میں 127 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے

تحصیل پشتخرہ کی کل آبادی 4 لاکھ 78 ہزار 351 ہے پشتخرہ میں 34 ویلج،2 نیبر ہڈ کونسلز ہیں تحصیل پشتخرہ میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 75 ہزار 972 ہے پشتخرہ میں مرد ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 472 خواتین ووٹرز کی تعداد 75 ہزار 500 ہے پشتخرہ تحصیل میں 124 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔ تحصیل حسن خیل کی کل آبادی 64 ہزار 687 ہے تحصیل حسن خیل میں 11 ویلج کونسلز ہیں تحصیل میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 41 ہزار 162 ہے تحصیل میں خواتین ووٹرز کی تعداد 19 ہزار 132،مرد ووٹرز کی تعداد 22 ہزار 30 ہے تحصیل حسن خیل میں 29 پولنگ سٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔