ناقص سلنڈرز کی فروخت

ناقص سلنڈرز کی دھڑلے سے فروخت، قیمتوں میں بھی اضافہ

ویب ڈیسک(پشاور) پشاور میں سردی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ گیس سلنڈر کے استعمال میں اضافہ ہوگیا ہے. تاہم ناقص سلنڈر انسانی جانوں کے لئے خطرات کا باعث ہیں۔

حکومت کی جانب سے ماضی میں ناقص گیس سلنڈرز کی وجہ سے پیش آنے والے اندوہناک واقعات کے باوجود بھی اس کی روک تھام کیلئے اقدامات نظر نہیں آرہے شہر بھر میں ایک طرف غیرمعیاری سلنڈر کے دھڑلے سے فروخت جاری ہے تو دوسری جانب دکانداروں کی جانب سے قیمتوں میں بھی حد درجہ اضافہ کردیا گیا ہے 1500 سے 2000 میں ملنے والے 4 کلو والے سلنڈر کی قیمت میں 1000 روپے تک کا اضافہ کر دیا گیا. جبکہ ان سلنڈرز کا معیار میں بہتر نہیں ایسے میں سلنڈرز پھٹنے کے خطرات مزید بڑھ سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پی آئی اے کی پرائیوٹائزیشن جولائی تک ہوجائے گی، محمد اورنگزیب

واضح رہے کہ گزشتہ چند سال میں غیر معیاری سلنڈرز پھٹنے کے واقعات میں ساڑھے سات ہزار افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ یکہ توت میں نانبائی کی دکان میں گیس سلنڈر دھماکے سے نو افراد چل بسے تھے. سوئی گیس کی قلت کے باعث چوک یادگار ، فقیر آباد ، سبزی منڈی ، ہشتنگر ی، فردوس چوک ، لطیف آباد ، یکہ توت اور رنگ روڈ ، سمیت شہر کے مختلف مقامات پر غیر معیاری سلنڈرز کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے. تاہم انتظامیہ اس کی روک تھام میں ناکام رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت کا وکلا اور کسٹمز ایجنٹس پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ