بڈھ بیر طالب علم سے زیادتی

بڈھ بیر میں 7 سالہ طالب علم سے جنسی زیادتی

ویب ڈیسک(پشاور) پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر میں 7سالہ طالب علم کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے، بڈھ بیر کے رہائشی سید امین نے پولیس کورپورٹ درج کرائی کہ اس کا 7 سالہ بیٹا اسکول سے گھر آرہا تھا کہ راستے میں ایک نامعلوم جوان لڑکے نے اسے پکڑ لیا اور اسے زیر تعمیر مکان میں لے گیا اوروہاں اسے زیادتی کا نشانہ بنایا اور بعدازاں چھوڑ دیا۔ پولیس نے نامعلوم شخص کے خلاف بچے کے ساتھ زیادتی کرنے پرچائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا اوراس کی تلاش شروع کردی۔

مزید پڑھیں:  جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملے، 16 افراد شہید