کوہاٹ روڈ پر گرین بلٹ

انڈسٹریل اسٹیٹ کوہاٹ روڈ پر گرین بلٹ کی بحالی

ویب ڈیسک :صوبائی حکومت کی ہدایات پر منیجنگ ڈائریکٹر سید ظفر علی شاہ کی نگرانی میں صنعتی بستیوں میں بنیادی سہولیات صفائی سیکیورٹی پانی’ بجلی گیس نکاسی آب اور سٹریٹ لائٹس کی فراہمی کیلئے دن رات کام ہورہا ہے. چھٹی کے باوجود سرکاری عملے نے اتوار کے روز بھی اپنے فرائض سر انجام دیئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق معاون خصوصی برائے صنعت و حرفت عبدالکریم کی ہدایات پہ صنعتی بستیوں میں صنعتی ماحول کو برقرار رکھنے اور سرمایہ کاروں کو تحفظ اور سہولتیں فراہم کرنے کیلئے سمال انڈسٹریز اسٹیٹ پشاور کا انتخاب پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر کیا گیا ہے جہاں صفائی کا نظام بہتر کرنے کیلئے دن رات کام ہو رہا ہے اسی طرح گرین بلٹ سمال انڈسٹریز اسٹیٹ کوہاٹ روڈ پشاور کی بحالی کیلئے پہلی بار کام کا آغاز کر دیا گیا ہے. اس گرین بلٹ کو اس طرح ڈیزائن کیا جائے گا. تاکہ یہ سمال انڈسٹریز اسٹیٹ پشاور کی پہچان بن سکے صنعت کاروں نے بھی انتظامیہ کے اقدامات کو سراہتے ہوئے ازخود تجاوزات کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں ۔ ترجمان کے مطابق ایس آئی ڈی بی کی انتظامیہ کی کوشش ہے کہ تمام صنعتی بستیوں کو سہولیات کے حوالے سے صنعت کاروں کیلئے پرکشش بنایا جائے۔

مزید پڑھیں:  تمام انتظامات بے سود، ڈی آئی خان، بنوں اور مالاکنڈ میں میٹرک کے پیپرز لیک