فیصل حسنین کرکٹ بورڈ کے چیف

فیصل حسنین پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیف ایگزیکٹو مقرر

ویب ڈیسک :پاکستان کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے فیصل حسنین کو بورڈ کا چیف ایگزیکٹو مقرر کردیا۔پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں فیصل حسنین کے بحیثیت چیف ایگزیکٹو تقرر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا کہ وہ جنوری 2022 سے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔کرکٹ بورڈ کی جانب سے نئے چیف ایگزیکٹو کو خوش آمدید کہتے ہوئے. انہیں مبارک باد پیش کی گئی۔

پی سی بی سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ فیصل حسنین نے برطانیہ سے چارٹرڈ اکانٹنٹ کی ڈگری حاصل کی ہے اور اسپورٹس ایڈمنسٹریشن اور فنانس میں انہیں 35 سال سے زائد کا تجربہ ہے۔ پی سی بی کے بیان کے مطابق فیصل حسنین، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیف فنانشل افسر (سی ایف او)اور زمبابوے کرکٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) بھی رہ چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان
مزید پڑھیں:  قومی کرکٹ ٹیم 5سال بعد آئرلینڈ کا دورہ کرے گی

چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے کہا کہ میں فیصل حسنین کو بحیثیت چیف ایگزیکٹو، پی سی بی فیملی میں خوش آمدید کہتا ہوں. پیشہ ورانہ مہارت کے باعث فیصل حسنین دنیا بھر میں معروف ہیں۔ دوسری جانب فیصل حسنین نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں کام کا موقع ملنا میرے لیے باعث فخر ہے میں چیئرمین پی سی بی کی سوچ اور پاکستان میں کرکٹ کے مداحوں کی خواہشات کے مطابق کھیل کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہوں۔