شدت پسند پاکستان داخل اطلاعات

شدت پسند ” بٹن خراب” کی پاکستان داخل ہونے کی اطلاعات

ویب ڈیسک : سوات میں تخریب کاری کے لئے شدت پسند کمانڈر طارق المعروف بٹن خراب کی افغانستان سے پاکستان داخل ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ قانو ن نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق بٹن خراب چترال کے سرحدی علاقے سے پاکستان میں داخل ہوگیا ہے۔ وہ دیر یا سوات میں کارروائی کرسکتا ہے. جس کو گرفتار کرنے کے لئے قانون نافذ کرنے والے ادارے الرٹ ہوگئے ہیں۔ شدت پسند کمانڈر طارق کا تعلق سوات سے ہے اور اس کے بارے مشہور ہے. کہ ایک دفعہ وہ خود کش حملے کے لئے گیا تھا۔ خود کش جیکٹ کا بٹن خراب تھا جس کی وجہ سے وہ خودکش حملہ نہ کرسکا جس کے بعد شدت پسند صفوں میں اس کا نام ”بٹن خراب ” مشہور ہوگیا۔

مزید پڑھیں:  جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پشاو رپولیس کا کریک ڈاون، 534 ملزمان گرفتار