لوئردیر میں سرکاری ملازمین کی ہڑتال

لوئردیر میں سرکاری ملازمین کی ہڑتال، دفاتر کو تالے لگا دیئے

ویب ڈیسک :چارکول اور فائرووڈکی سہولت ختم کرنے کیخلاف لوئر دیر کے تمام سرکاری ملازمین نے احتجاج کرتے ہوئے ضلع بھر میں دفاتر کی تالہ بندی کرکے ہڑتال کردی جس سے تمام سرکا ری دفاتر میں امور ٹھپ ہوکر رہ گئے،ملازمین نے ڈپٹی کمشنر لوئر دیر کے دفتر کے سامنے مظاہرہ کیا اور ڈپٹی کمشنر عون حیدر گوندل کو یادداشت پیش کی بعد ازاں سینکڑوں سرکاری ملازمین نے ڈپٹی کمشنر آفس سے تیمرگرہ شہید چوک تک ریلی نکالی اور تیمرگرہ پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا۔ ملازمین کا کہنا ہے ملاکنڈ ڈویژن موسم سرما میں شدید سردی ہوتی ہے 1960ء سے حکومت پاکستان ملاکنڈ ڈویژن کے سرکاری ملازمین کو فائرووڈ اور چار کول کی سہولت دے رہی تھی. لیکن موجودہ حکومت نے ایک نوٹیفکیشن جاری کرکے اس سہولت کو ختم کر دیا. جوکہ سرکاری ملازمین کیساتھ ظلم اورناانصافی ہے۔

مزید پڑھیں:  محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی