انتخابی ضابطے نظر انداز کر دیے

سیاسی جماعتوں نے انتخابی ضابطے نظر انداز کر دیے

ویب ڈیسک :الیکشن کمیشن کی جانب سے واضح ہدایات کے باوجود بھی سیاسی جماعتوں کے ایم پی ایز اور ایم این ایز بلدیاتی الیکشن میں کود پڑے ہیں اپنے حمایتی امیدواروں کی کامیابی کیلئے شہر کے مختلف علاقوں میں تعمیرات اور مرمت کا سلسلہ جاری ہے جبکہ گلی محلوں کی پختگی اور بجلی کے کھمبے وغیرہ لگانے کے وعدے بھی کئے جارہے ہیں ۔

یاد رہے کہ 19 دسمبر کو صوبے کے سترہ اضلاع میں بلدیاتی الیکشن کیلئے جاری ضابطہ اخلاق کے مطابق مقامی حکومتوں کے انتخابات کیلئے جلسہ عام، جلوس یا ریلی نکالنے کی اجازت نہیں ہوگی تاہم امیدوار مقامی انتظامیہ کو پیشگی اطلاع اور اجازت کے ساتھ کارنر میٹنگز کرسکتے ہیں لیکن اس کارنر میٹنگز میں بھی لائوڈ سپیکر کے استعمال کی اجازت نہیں ۔

مزید پڑھیں:  چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا قرعہ صاحبزادہ حامد رضا کے نام نکل آیا

ذرائع کے مطابق عملی صورت حال الیکشن کمیشن کے اس ضابطہ اخلاق کے برعکس ہے تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے کثیر الخلقت جلسے اور جلوس کئے گئے ہیں مہم کیلئے کارنر میٹنگز میں لائوڈ سپیکر کا استعمال بھی عام ہے ایم پی ایز اور ایم این ایز ترقیاتی سکیموں کے افتتاح اور اعلانات جاری رکھے ہوئے ہیں اور سکیورٹی کے بغیر گنجان رہائشی علاقوں میںاجتماعات بھی منعقد کرائے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  نوشکی دہشتگرد حملے میں ملوث4ملزمان گرفتار کرلئے گئے