پولنگ سٹیشنوں تبدیلی بائیکاٹ کی دھمکی

پولنگ سٹیشنوں کی تبدیلی پرالیکشن بائیکاٹ کی دھمکی

ویب ڈیسک (بنوں): بنوں میں بلدیاتی اُمیدواروں نے پولنگ سٹیشنوں کے ردوبدل پرالیکشن کے بائیکاٹ کی دھمکی دیدی۔ ویلج کونسل میراخیل سے جنرل نشست کے اُمیدواروں ملک اکبر خان ، ملک حکمت اللہ خان ، ملک رفیع اللہ ،ملک انعام اور ملک امتیاز خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن اور ضلعی انتظامیہ کیطرف سے پولنگ سٹیشنوں کی فہرستیں جاری ہونے کے بعد اُنہیں پتہ چلا ہے کہ ان کے علاقے کے پولنگ سٹیشنز تبدیل کئے گئے ہیں

مزید پڑھیں:  چارسدہ، مستورات کے تنازعے پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق ، ایک زخمی

پولنگ سٹیشن سرمست میراخیل جہاں پر اُن کے 22سو سے زائد ووٹ ہیں وہ مستی خان پولنگ سٹیشن منتقل کئے گئے ہیں جو کہ سرے سے اُن کے علاقے میں آتا ہی نہیں ، اسی طرح خواتین پولنگ بوتھ رسول خان چکڈاڈان منتقل کیا گیا ہے وہ بھی علاقہ اسماعیل خیل میں ہے جبکہ کوٹ براڑہ میں ایک سکول کے اندر جس میں صرف دو کمرے ہیں میں میل اور فی میل پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں جس میں خواتین کا ووٹ پول نہیں ہوگا. کیونکہ یہاں کے لوگ مردوں کے ساتھ اپنی خواتین کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دینگے۔

مزید پڑھیں:  تمام انتظامات بے سود، ڈی آئی خان، بنوں اور مالاکنڈ میں میٹرک کے پیپرز لیک