انتخابی اتحاد مسلم لیگ ن خلفشار

انتخابی اتحاد پر نوشہرہ میں مسلم لیگ ن خلفشار کا شکار

نوشہرہ: نوشہرہ سے بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ (ن ) امیدواروں کی دستبرداری کے بعد اندورونی خلفشار کا شکار ہوگئی۔ مسلم لیگ (ن) ضلع نوشہرہ نے بلدیاتی انتخابات میں تحصیل نظامت سے دستبرداری کے حوالے سے مقامی ایم پی اے اختیار ولی خان کے فیصلے کو فرد واحد کا فیصلہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔ مسلم لیگ (ن) نوشہرہ کے سابق جنرل سیکرٹری معیشت الرحمان نے رشکئی نوشہرہ میں سلیم مجاہد کے حجرے میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم پی اے اختیار ولی نے تحصیل نوشہرہ اور پبی میں تحصیل نظامت کے امیدواروں کو دستبردار کیوں اور کس کے صلاح و مشورے سے کیا. دستبرداری کے ان فیصلوں کو ہم تسلیم نہیں کرتے۔ اس موقع پر محمد سلیم مجاہد ، محمد شہزاد امین ایڈوکیٹ ، سعید زمان خٹک ،پیر نعیم اور نبی امین بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں:  بے بنیاد پروپیگنڈے کامقصد کردار کشی کرنا ہے ،مشال یوسفزئی