ویب ڈیسک : اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ نے برائیڈل کٹیور ویک کے دوران ریمپ پر واک کرتے ہوئے گرنے کے بعد جذباتی پوسٹ شیئر کی ہے۔
برائیڈل کٹیور ویک کے دوران اداکارہ علیزے شاہ ریمپ پر واک کرتے ہوئے توازن برقرار نہ رکھ سکی تھیں اور گر پڑی تھیں۔ علیزے شاہ کی گرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی. اور اب علیزے نے جذباتی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اس واقعے پر اپنا ردعمل دیا ہے.علیزے شاہ نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر لکھا کہ ان کا ریمپ پر واک کرتے ہوئے گرنا محض ایک غلط فہمی تھی۔ انہوں نے اس دن کے واقعے کو دوہراتے ہوئے کہا کہ میں بائیں طرف جارہی تھی اور شازیہ منظور نے سوچا کہ ہمیں دائیں طرف جانا ہے بس اسی کنفیوژن میں، میں پھسل گئی۔
علیزے شاہ نے اس موقع پر شازیہ منظور کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شازیہ جی نے مجھے پیار سے واپس اٹھایا اس کے علاوہ میری ساتھی ماڈلز نے بھی میری حوصلہ افزائی کی۔ مجھے اپنے ارد گرد موجود ان پاورفل اور مضبوط خواتین کا ساتھ ہونا اچھا لگا۔ زندگی اتار چڑھاؤ سے بھری ہوئی ہے اور کچھ لوگ گرتے بھی ہیں لیکن کبھی یہ نہ سوچیں کہ سب کچھ ختم ہوگیا۔ ہم سب ساتھ مل کر ایک مثبت فرق لائیں گے۔