20 دن کی بیٹی فروخت

20 دن کی بیٹی فروخت کرنیوالا شخص گرفتار

بلوچستان کے ضلع کوہلو میں مقامی حکام نے ایک شخص کو اپنی20دن کی بچی کو فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ بچی کی والدہ نے اپنے شوہر پر تشدد کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے شوہر نے بچی کو زبردستی چھین کر دوسرے شخص کو فروخت کر دیا۔ مقامی حکام نے بچی کو خریدنے کے الزام میں بھی ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے رسالدار میجر لیویز فورس کوہلو شیر محمد مری نے بتایا کہ بچی کو بازیاب کر کے اس کی والدہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچی اور اس کی والدہ کے تحفظ کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  اڈیالہ جیل میں عمران خان سے سوال جواب پر پابندی عائد