میئر امیدواروں میں پہلی بار مباحثہ

میئر امیدواروں میں پہلی بار مباحثہ، پشاور کو مثالی شہر بنانے کا عزم

پشاور میں حالیہ بلدیاتی انتخابات سے قبل پہلی مرتبہ سٹی یونیورسٹی پشاور میں میئر پشاور کے امیدواروں کے درمیان ایک مباحثے کا اہتمام کیا گیا جس میں جماعت اسلامی کے بحراللہ ایڈووکیٹ، پی ٹی آئی کے رضوان بنگش اور جمیعت علماء اسلام کے نامزد امیدوار حاجی زبیر علی نے شرکت کی اور نوجوانوں کے سامنے اپنا منشور پیش کیا۔

مباحثہ کے دوران جماعت اسلامی کے امیدوار بحراللہ ایڈووکیٹ نے اپنا منشور پیش کرتے ہوئے کہا کہ سابق حکومت میں کلین اینڈ گرین پشاور کا آئیڈیا انہوں نے دیا تھا پشاور شہر لاہور کے بعد آلودہ ترین شہر بن گیا ہے، پشاور محفوظ شہر نہیں رہا، کہیں پر کسی کو بھی موبائل، گاڑی اور پیسوں سے محروم کیا جا سکتا ہے، شہر آئس و دیگر منشیات کا گڑھ بن چکا ہے اگر پشاور کے عوام نے موقع دیا گیا تو سمارٹ ڈیجیٹل سٹی بناؤں گا، ویکیوم کلینر کے ذریعے سڑکوں کی صفائی کرینگے اور کیمرے نصب کرکے پشاور شہر کو محفوظ سٹی بنانے کے ساتھ ساتھ پانچ پلے گراونڈ بنائوں گا۔

مزید پڑھیں:  حماس حملے روکنے میں ناکامی پر اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس چیف مستعفی

پی ٹی آئی کے رضوان بنگش نے کہا ہم کرینگے والا بیان نہیں دیتے، ستر سال اس میں گزر گئے، شہر کی صفائی سمیت ڈیپارٹمنٹ کی بہتری کیلئے منصوبے شروع کرینگے، پشاور کو سمارٹ اور اسسٹین ایبل شہر بنائیں گے، ویسٹ مینجمنٹ سے گندگی کم کرنے صفائی بہتر کرنے سمیت روزگار کے مواقع بھی پیدا کرینگے، بی آر ٹی کی طرز پر چھوٹی گاڑیاں شہر کے اندر لائیں گے، بیرون ممالک کے اداروں کیلئے پشاور میں ہنر سنٹر کھولیں گے، لڑکیوں کی ایجوکیشن کیلئے مزید بہتری لائیں گے، بچوں کے نصاب میں صفائی کے حوالے مضامین شامل کرینگے، نوجوان نسل کیلئے بزنس سنٹر کھولا جائیگااور خواتین و فیملی کیلئے الگ جیم بنائیں گے۔

جے یو آئی کے امیدوار حاجی زبیر علی نے کہا کہ پشاور کے ٹریفک کے مسائل زبانی جمع خرچ سے حل نہیں ہوں گے، ٹریفک مسائل کا حل انڈر پاسز ہے، موجودہ حکومت نے حیات آباد فلائی اوور اور بی آر ٹی بنا کر پشاور کے ساتھ نا انصافی کی، بی آرٹی نے ٹریفک کا مسئلہ اور بھی بڑھا دیا، پشاور کونسل کے نام سے ایک بورڈ تشکیل دینگے جس میں ہر شعبہ زندگی کی نمائندگی ہوگی، انہوں نے کہا کہ پشاور کے ضلع کونسل چلانے میں ہم نے کردار ادا کیا، سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کرشہر کی بہتری کیلئے کام کریں گے،

مزید پڑھیں:  ضمنی الیکشن کے غیر سرکاری نتائج ،ن لیگ نے میدان مار لیا

گراس روٹ لیول سے وزیراعظم تک تمام عہدوں پر پی ٹی ائی کے عہدیدار بیٹھے ہیں، تمام عہدوں پر رہتے ہوئے پشاور کیلئے کیوں کام نہیں کیا گیا ؟ انہوں نے کہا کہ ضلع کونسل کا ممبر رہتے ہوئے جو کام کیا سب معترف ہیں اپنے یونین کونسل کیلئے 20 کروڑ کا فنڈ حاصل کیا ہمیں محدود سوچ سے نکلنا ہوگا، سیاست صرف ٹرانسفارمر اور گلی کوچے کانام نہیں ایک قوم بنانے کیلئے اجتماعیت کا سوچ پیدا کرنا ہوگا۔