شہریار آفریدی صحافی کو گالیاں دیدی

شہریار آفریدی نے فرانس میں صحافی کو گالیاں دیدی

چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے فرانس میں مقیم صحافی کو ننگی گالیاں اور کھلی دھمکیاں دیں۔شہریار آفریدی نے فرانسیسی سفارتی عملے اور دوستوں سے کہا کہ ’اگر آپ نے اس صحافی کو رگڑا نہ دیا تو میں آپ کو نہیں چھوڑوں گا‘۔

صحافی یونس خان نے سوال کیا تھا کہ دورہ فرانس میں کشمیر کا مقدمہ کس کے سامنے پیش کیا؟ شہریار آفریدی نے جواب دیا کہ وہ تو سر درد کا علاج کرانے پیرس آئے تھے۔ صحافی یونس خان نے سینیئر جرنلسٹ طلعت حسین کو انٹرویو میں کہا کہ فرانسیسی حکام نے انہیں خبردار کیا ہے کہ پاکستانی وزیر ان کے بارے میں غلط باتیں کر رہے ہیں، اس لیے وہ احتیاط کریں۔

مزید پڑھیں:  قذافی سٹیڈیم کا افتتاح:قومی ٹیم ہندوستان کوشکست دےکرقوم کےدل جیتےگی،وزیراعظم
مزید پڑھیں:  ججز تقرری، عدلیہ کی آزادی ودیگر امورجانچنےآئی ایم امشن پاکستان پہنچ گیا

فرانسیسی حکام نے عدالت کی اجازت لے کر شہر یار آفریدی کی آڈیو کا جائزہ لیا ہے۔ یونس خان کا کہنا ہے کہ وہ اب خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں ، پاکستان جانے سے پہلے دس بار سوچیں گے۔