محمد رضوان سے خاتون کی خواہش

محمد رضوان سے خاتون مداح کی انوکھی خواہش کا اظہار

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان سے اسٹیڈیم میں موجود خاتون مداح نے انوکھی درخواست کر ڈالی۔ گزشتہ روز پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران اسٹیڈیم میں موجود ایک خاتون کی تصویر شیئر کی۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا

کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں خاتون نے پلے کارڈ اٹھا رکھا تھا جس پر انگریزی میں تحریر تھا کہ ‘رضوان پلیز اڈاپٹ می’۔ کرک انفو نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کرکٹر محمد رضوان کو مینشن کیا اور ساتھ ہی ہیلو بھی کہا تاہم رضوان کی جانب سے اس ٹوئٹ پر کسی قسم کے ردعمل کا اظہار نہیں کیا گیا۔ لڑکی کی اس خواہش نے ہر دیکھنے والے کو حیران کردیا، ایک صارف نے کہا کہ آپ کی یہ خواہش پوری نہیں ہو سکتی کیونکہ رضوان پہلے ہی اپنے تکیے کو اپنا چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹاکرا کل ہوگا