بلدیاتی انتخابات پولنگ سٹیشنز حساس قرار

بلدیاتی انتخابات ،2507 پولنگ سٹیشنز انتہائی حساس قرار

الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کیلئے تیاریاں مکمل کرلیں صوبے کے 17اضلاع میں 19دسمبر کو ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کیلئے 9ہزار 223پولنگ سٹیشنز قائم کئے جائیں گے جن میں 4ہزار 188حساس اور 2ہزار 507انتہائی حساس قرار دے دئے گئے ہیں

ان پولنگ سٹیشنز میں 28ہزار 892پولنگ بوتھ قائم کئے جائیں گے صوبہ بھر میں تحصیل و سٹی لوکل گورنمنٹ کیلئے 689امیدوار میدان میں ہیں جبکہ جنرل کونسلرز کی نشست کیلئے 19ہزار 285، خواتین کونسلرز کیلئے 3ہزار 870، مزدور کسان کیلئے 7ہزار 428، یوتھ کیلئے 6ہزار 11اور اقلیتی کونسلر کیلئے 293امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا.

مزید پڑھیں:  بلوچستان سے 7جنرل ،2خواتین نشستوں پر سینیٹرز بلا مقابلہ منتخب

ان 17اضلاع میں ایک کروڑ 26لاکھ 68ہزار 862ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جن میں 70لاکھ 15ہزار 767مرد اور 56لاکھ 53ہزار 95خواتین ووٹرز ہیں سب سے زیادہ انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز نوشہرہ میں 352ہیں اسی طرح ہری پور میں 278، مردان میں 241بنوں میں 208اور ڈی آئی خان میں 200پولنگ سٹیشنز انتہائی حساس ہیں چارسدہ اور خیبر میں ایک بھی پولنگ سٹیشن انتہائی حساس نہیں ہے جبکہ پشاور میں 165پولنگ سٹیشنز انتہائی حساس ہیں ۔

مزید پڑھیں:  پشاور، 24 جامعات کیلئے نئَے سرے سے وائس چانسرز کے انٹرویوز کا فیصلہ