کھٹارہ بس پر پابندی عائد

تعلیمی اداروں میں کھٹارہ بسوں کے استعمال پر پابندی عائد

محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے صوبہ بھر میں تعلیمی اداروں کی ٹرانسپورٹ کیلئے استعمال ہونے والی پرانی اور کھٹارہ بسوں کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ بھر میں تعلیمی اداروں کے زیر استعمال دسمبر 2000سے قبل رجسٹرڈ گاڑیوں یا 2000ماڈل سے پرانی گاڑیوں کو تبدیل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے جس کیلئے ایک ماہ کی مدت دی گئی اور مقررہ میعاد ختم ہونے کے بعد تعلیمی اداروں کی جانب سے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ واضح رہے تعلیمی اداروں اور خاص طور پر نجی تعلیمی اداروں کے زیر استعمال زیادہ تر ٹرانسپورٹ گاڑیاں پرانی اور کھٹارہ ہوگئی جو آلودگی کا باعث بن رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  ڈیرہ اسماعیل خان میں شدید بارشیں، نظام زندگی درہم برہم