حیات آباد 6 کلومیٹر سائیکل ٹریک

حیات آباد 6 کلومیٹر جاگنگ اور سائیکل ٹریک بنانے کا فیصلہ

پشاوراپ لفٹ پروگرام کے تحت حیات آباد فیز تھری چوک فیز سیون تک خوڑ کے کنارے6کلومیٹر پرمحیط جاگنگ ٹریک اور سائیکل ٹریک بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ کمشنر پشاورڈویژن ریاض خان محسود کی زیرِ صدارت پشاور اپ لفٹ پروگرام اور بیوٹفیکیشن آف پشاور کے حوالے سے اجلاس پلاننگ آفیسر اور پراجیکٹ انجینئر کو سروے کرنے اور رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات. تفصیلات کے مطابق کمشنر پشاور ریاض خان محسود کی زیر صدارت پشاور اف لفٹ پروگرام اور بیوٹیفکیشن آف پشاور کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا ۔

مزید پڑھیں:  نوشکی واقعہ:حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی،4مشتبہ افراد گرفتار

اجلاس میں پشاور اف لفٹ پروگرام اور بیوٹی آف پشاور کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کا بغور جائزہ لیا گیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حیات آباد اور ملحقہ علاقوں کے عوام کو صحت مندانہ ماحول فراہم کرنے کیلئے فیز تھری چوک تا فیز سیون حیات آباد خوڑ کے ساتھ ساتھ 6 کلومیٹر پر محیط جاگنگ ٹریک اور سائیکل ٹریک بنایا جائے گا

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کا نوٹس ،مشال یوسفزئی کیلئے گاڑی خریدنے کی سمری مسترد

اس مقصد کیلئے پلاننگ آفیسر اور پراجیکٹ انجینئر کو سروے کرنے اور ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت جاری کی گئی اس کے علاوہ بیوٹفیکیشن آف پشاور’ پشاور زوروڈ کی تزئین و آرائش یونیورسٹی روڈ پر تاریخی دیواروں پر نقش و نگار اور تزئین وآرائش کا فیصلہ کیا گیا۔