پشاور میں گیس نایاب

شدید سردی’ پشاور میں گیس نایاب ‘ شہریوں کومشکلات

پشاور میں سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر بد ترین سطح پر پہنچ گئی ہے اور حکومت کی جانب سے بار بار یقینی دہانی کے باوجود ہر گزر تے دن کے ساتھ گیس کی جاری لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہوتا جارہا ہے شہری ہوٹلوں سے مہنگے داموں ناشتہ اورکھانا کھانے پرمجبور ہو گئے ہے پشاور کے ایک ریسٹورنٹ کے مالک کا کہنا ہے کہ گیس نہ ہونے کی وجہ سے کاروبار منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں کیونکہ دیگر اشیاء سمیت گیس کے اخراجات میں بھی حد درجہ اضافہ ہوگیا ہے

مزید پڑھیں:  اللہ کوحاضر ناظر جان کرکہتا ہوں کہ کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں کی،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ

پہلے دن میں 5سو روپے کی گیس ڈالتے تھے لیکن اب 3ہزار روپے تک گیس بھر نا پڑتی ہے ۔ گیس لوڈ شیڈنگ سے پریشان شہریوں کا کہنا ہے کہ گھر وں میں گیس نہ ہونے کی وجہ سے وہ صبح کا ناشتہ باہر اور رات کو تیار کھانا گھر لیجانے پر مجبور ہیں ۔ بیروزگاری اور غربت نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں دو وقت کی روٹی کمانا مشکل ہو چکا ہے بچے سکولوں کو بغیر ناشتہ کے جاتے ہیں جبکہ ایل این جی کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:  افغان طالبان کا خواتین کو زنا حد پر کھلے عام سنگسار کرنے کا اعلان